28 جون 2014 - 15:33
ہندوستان نے ایران کو 55 کروڑ ڈالر کی بقایا رقم ادا کر دی

ہندوستان نے تہران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہوئے عبوری جوہری معاہدے کے تحت ایران کو 55 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے.

ابنا: ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہوئے عبوری جوہری معاہدے کے تحت دنیا بھر کے ممالک میں 4 ارب سے زیادہ ایران کی بقایا رقم کی ادائیگی کی جائے گی.

ہندوستان کی پانچ بڑی تیل کمپنیوں، MRPL، ایسار آئل، انڈین آئل کارپوریشن، ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن اور HPCL متل انرجی لمیٹڈ کی جانب سے یہ رقم ادا کی گئی ہے.

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ایران سے توانائی درآمد کرنے والے اہم ممالک میں سے ایک ہے.

یاد رہے کہ ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک، روس، چین، امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت جرمنی کے درمیان 24 نومبر 2013 کو عبوری جوہری معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدہ پر 20 جنوری سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیوں میں ڈھیل دی جائے گی اور جواب میں ایران اپنی بعض جوہری سرگرمیوں میں کمی کرے گا۔

.......

/169